Home سیاست تحریک انصاف کے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری

تحریک انصاف کے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے۔

بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گرفتار ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کروانے کے لیے اسپیکر سے چیمبر میں ملاقات کی۔ پی ٹی آئی وفد میں داوڑ کنڈی اور علی محمد خان شامل تھے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آپ نے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک گرفتار ممبران کو اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے، آپ نے کل زبانی کہا تھا آج تحریری حکم نامے کے لئے آئے ہیں۔

بعدازاں بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں، تمام ارکان کل ایوان میں آئیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...