Home نیوز پاکستان ملک میں ضروری ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے پر پیشرفت

ملک میں ضروری ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے پر پیشرفت

Share
Share

اسلام آباد: ملک میں ضروری ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت کئی ضروری اور جان بچانے والی دوائیں دستیاب نہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ عدم دستیاب دواوٴں کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی جائے گی اور200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت کئی ضروری اور جان بچانے والی دوائیں دستیاب نہیں، ملک میں اس وقت انجیو گرافی میں استعمال ہونے والی ڈائی کی بھی قلت ہے۔

ماہرین کے مطابق اصلی دواوٴں کی عدم موجودگی کے باعث جعلی اور اسمگلڈ دوائیں سپلائی کی جارہی ہیں، دماغی اور اعصابی نظام کے علاج کی کئی ضروری دوائیں بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...