Home سیاست پیپلز پارٹی کی حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز

پیپلز پارٹی کی حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز

Share
Share

اسلام آباد:وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے، نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے، انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائےضروری ہے۔

نوید قمر نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات میں رزلٹس ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) سسٹم جیسے معاملات اہم ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...