Home سیاست ‎انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج، سلمان اکرم راجہ گرفتاری کے بعد رہا

‎انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج، سلمان اکرم راجہ گرفتاری کے بعد رہا

Share
Share

‎لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

‎پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے جیل روڈ دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی کو حراست میں لے کر تھانہ ریس کورس منتقل کر دیا۔

‎رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔

‎بعدازاں نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ آج لاہور میں احتجاج کے دوران سلمان اکرم راجہ سمیت چند شر پسند عناصر نے سڑکیں بلاک کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی جنہیں حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

‎بعد ازاں سلمان اکرم راجہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے رہا کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم نے ماہ رمضان میں کم قیمت پر اشیا کی فراہمی کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی

اسلام آ باد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی...

ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر فافن کی جائزہ رپورٹ جاری

اسلام آباد:پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان...

آئی ایم ایف وفد کی ججز سے ملاقات انوکھا واقعہ، لگتا ہے انہیں نظام عدل پر تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا...