Home نیوز پاکستان مغوی اہلیہ کی عدم بازیابی پر شہری کا ڈھول بجا کر پولیس کے خلاف احتجاج

مغوی اہلیہ کی عدم بازیابی پر شہری کا ڈھول بجا کر پولیس کے خلاف احتجاج

Share
Share

خان پور:مغوی اہلیہ کی عدم بازیابی پر غلام میراں نامی شخص نے ڈھول بجا کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

غلام میراں نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ سٹی تھانہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی، شہری کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ ارم شہزادی کو بااثر لوگوں نے اغوا کر لیا ہے جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے۔

شہری نے مزید کہا کہ پولیس میرے ملزمان کو گرفتار اور مغویہ کو بازیاب نہیں کروا رہی، وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لے کر انصاف مہیا کریں۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج ہے جبکہ مبینہ مغویہ کی بازیابی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...