Home sticky post 2 احتجاج و نعرے بازی کیس،تحریک انصاف کے 40 کارکنان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل دیاگیا

احتجاج و نعرے بازی کیس،تحریک انصاف کے 40 کارکنان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل دیاگیا

Share
Share

اسلام آباد:سیشن کورٹ اسلام آباد نے فیصل ایونیو پر احتجاج اور نعرے بازی کے الزام پر گرفتار پی ٹی آئی کے 40 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فیصل ایونیو کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی، سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے گرفتار 40 سے زائد کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین نے سماعت کی۔ پولیس نے ملزمان کے 10 دن روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ملزمان کے وکیل نے کہا کہ جس مقام کو جائے وقوع بنایا گیا ہے وہاں سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں ان کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے کسی نے روڈ بند نہیں کیا، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو 2 روز قبل گرفتار کیا، ورکرز کو حبس بے جا میں رکھا گیا اور آج اس مقدمہ میں پیش کردیا۔
عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...