Home sticky post 2 یاسین ملک کی بیٹی کی عالمی برادری سے والد کی رہائی کی اپیل

یاسین ملک کی بیٹی کی عالمی برادری سے والد کی رہائی کی اپیل

Share
Share

اسلام آباد:بھارتی جیل میں قیدکشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی تیرہ سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ ان کے والد یاسین ملک کو منظم سازش کے تحت جعلی مقدمے میں پھانسی کی سزا دی گئی ہے ۔

اپنی اپیل میں رضیہ سلطان نے چین،امریکہ اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جعلی الزامات پر کینگرو کورٹ سے سزا دلوائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کشمیر کی خود ارادیت کی جدوجہد میں ایک اہم آواز ہیں اور وہ قلیل عرصے سے بھارتی حکام کے نشانے پر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کو ایک ایسے عدالتی عمل سے موت کی سزا سنائی گئی ہے جو کہ وسیع پیمانے پر غیر شفاف اور غیر قانونی ٹرائل ہے ۔عالمی برادری فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیکر یاسین ملک کی رہائی ممکن بنائے۔کیامہذب دنیا کا ضمیر اپنےبے گناہ والد کے لیے انصاف مانگنے والی اس معصوم بچی کی آواز کا نوٹس لے گا؟۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...