Home سیاست اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے احتجاج، 5 کارکن گرفتار

اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے احتجاج، 5 کارکن گرفتار

Share
Share

راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنوں نے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر پانچ کے باہر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کیا اور نعرے لگائے، پولیس نے موبائل سے جیل کی ویڈیو بنانے والے پانچ کارکنوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔

آج عید کے پہلے روز پی ٹی آئی کارکنان نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے کی۔

پی ٹی آئی کارکنان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے اڈیالہ جیل جانے والی سڑک بلاک کرکے نعرے بازی بھی کی، پولیس نے مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے تک جانے سے روکے رکھا۔ مظاہرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

پولیس نے مظاہرین کو جیل کالونی گیٹ سے آگے جانے نہیں دیا اور جیل گیٹ کے قریب موبائل سے ویڈیو بنانے والے 5 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کارکنوں میں ارشد خان، راجہ جاوید، طارق خان، ڈاکٹر فضل الہی اور دانش شامل ہیں، تمام کارکنوں کو اڈیالہ چوکی میں رکھا گیا ہے، تاحال مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا جب کہ دیگر کارکن جیل کالونی گیٹ سے منتشر ہوگئے۔

Share
Related Articles

مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے،وقاص اکرم

پشاور:سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ...

قائمہ کمیٹی صحت کا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بائیو میٹرک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم...

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی ’’ اوو اوو ‘‘ کر کے احتجاج کرلیتے، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ...

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ...