Home نیوز پاکستان محکمے کی ممکنہ بندش کیخلاف پی ڈبلیو ڈی کے مظاہرین سراپا احتجاج بن گئے ،درجنوں گرفتار

محکمے کی ممکنہ بندش کیخلاف پی ڈبلیو ڈی کے مظاہرین سراپا احتجاج بن گئے ،درجنوں گرفتار

Share
Share

اسلام آباد: پاک ڈبلیو ڈی کے احتجاج کرنیوالے ملازمین کو پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کرکے منتشر اور درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر کے تھانے کردیا۔

پاک ڈبلیو ڈی کے مظاہرین نے اپنے محکمے کی ممکنہ بندش کے خلاف دفتر سے نکل کر احتجاج کیا اور سری نگر ہائی وے کو بلاک کر کے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

مظاہرین کے سری نگر ہائی وے پہنچنے پر وفاقی پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے پہلے مذاکرات کیے تاہم کامیابی نہ ملنے پر پولیس نے ایکشن لیا اور پھر لاٹھی چارج اور شیلنگ کر کے انہیں منتشر کیا۔

علاوہ ازیں پولیس نے موقع سے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر کے قیدی وینز میں ڈال کر مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر کے سری نگر ہائی وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جس کے بعد ملازمین وہاں سے اپنے ادارے کی عمارت میں جمع ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق مظاہرین نے پی ڈبلیو ڈی عمارت کے اندرسے پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے پولیس افسران اور ملازمین بھی زخمی ہوئے، مظاہرین نے پولیس سے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تو پولیس کا کہنا تھا گرفتار افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...