Home نیوز پاکستان ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بلوں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، پہیہ جام، شٹرڈاوٴن ہڑتال

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بلوں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، پہیہ جام، شٹرڈاوٴن ہڑتال

Share
Share

راولپنڈی /لاہور/مظفرآباد:ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بلوں کے خلاف آج بھی احتجاج کیا جارہا ہے، مظفرآباد میں آج پہیہ جام، پشاور میں بھی شٹرڈاوٴن ہڑتال ہے، باغ آزاد کشمیر میں ٹیلرز سلائی مشینیں لے کر سڑکوں پر نکل کر آئے۔مظفرآباد میں آج پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے شہر میں کاروباری مراکز، پٹرول پمپس اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

آزاد کشمیر کے باغ میں درزی بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دکانیں بند کر کے سلائی مشینیں لیکر سڑکوں پر نکل آئے، تاجروں، شہریوں، سول سوسائٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما بھی ٹیلرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوئے۔

مظاہرین نے واپڈا اور بجلی بلز میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کی اور عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے لگائے گئے، احتجاجی کمیپ میں دھرنا دیا، جبکہ شہریوں نے آزاد کشمیر میں صارفین کو بجلی فری دینے کا مطالبہ کردیا۔

بجلی بلوں کے خلاف کراچی میں تاجروں کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے جبکہ لاہور کے تاجروں نے 2 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

مظفرآباد میں آج پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے شہر میں کاروباری مراکز، پٹرول پمپس اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

پشاور میں تاجروں کی جانب سے بجلی بلوں کے خلاف آج شٹرڈاوٴن ہڑتال اعلان کیا ہے، شہر بھرکی اکثرمارکیٹیں بند ہونے کی وجہ سے سنسان ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے مہنگے بل اور بڑھتی مہنگائی اب قابل برداشت نہیں ہیں، حکومت فوری اشرافیہ کی مفت بجلی ختم کرے۔

مہنگائی کے خلاف خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے آج عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، بار کونسل کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی عدالتوں میں آج وکلاء پیش نہیں ہونگے۔

بار کونسل نے پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہورہے ہیں۔

ضلع ملاکنڈ میں متحدہ ٹریڈ یونین کی کال پربٹ خیلہ درگئی سخاکوٹ تھانہ اورطوطہ کان میں کاروباری مراکز بند ہیں، اوکاڑہ میں انجمن تاجران کی طرف سے مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سکھر میں بھی شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے، شہر میں تمام چھوٹے بڑے بازار اور مارکیٹں بند ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...