Home سیاست ‎احتجاج ،توڑ پھوڑکیس، بانی تحریک انصاف ، فیصل جاوید، اسد عمر بری

‎احتجاج ،توڑ پھوڑکیس، بانی تحریک انصاف ، فیصل جاوید، اسد عمر بری

Share
Share

‎اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی 2023 کو احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں بانی تحریک انصاف ، فیصل جاوید، سابق رہنما اسد عمر اور دیگر کو بری کردیا۔

‎جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے بریت درخواستیں منظور کرنے کافیصلہ جاری کردیا، دوران سماعت وکلاء آمنہ علی،سردار مصروف خان اور محسن غفار عدالت پیش ہوئے۔

‎فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کی جانب سے249اے کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں، مقدمہ میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جاسکتی، مقدمہ کا مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے۔

‎جاری فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی،اسدعمر، راجہ خرم شہزاد نواز کی بریت درخواستیں بھی منظور کی جاتی ہیں جبکہ علی نواز اعوان، فیصل جاوید،عابد حسین اور ظہیر خان کی بریت درخواستیں بھی منظور کی جاتی ہیں۔

‎فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان اسدعمر،علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں، مچلکے واپس لے سکتے ہیں۔

‎یادرہے کہ ملزمان پر 26مئی2022کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...