Home نیوز پاکستان اسرائیل کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ہم خاموشی سے نہیں بیٹھے رہ سکتے،امریکی صدر

اسرائیل کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ہم خاموشی سے نہیں بیٹھے رہ سکتے،امریکی صدر

Share
Share

تل ابیب: امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سب سے پہلے ہے، دیگر ممالک اور گروہ اسرائیل پر حملے کا سوچیں بھی مت۔ہم اسرائیل کےساتھ کھڑےہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے پر پہنچے جہاں وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے ملاقات بھی کی جس میں غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل آنے کا صرف ایک مقصد ہے اسرائیل کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ہم خاموشی سے نہیں بیٹھے رہ سکتے، اسرائیل کے ساتھ ہیں، حماس کے حملے میں 1300 سے زائد اسرائیلی شہری قتل کر دئیے گئے۔

امریکی صدر نے ملاقات میں اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی اور خارجہ معاملات میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ، انہوں نے کہا کہ امریکا فلسطین اور اسرائیل کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارے فلسطینی حماس سے تعلق نہیں رکھتے ، حماس آئی ایس آئی ایس کا دوسرا نام ہے، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، انسانیت سب سے پہلے ہے، دیگر ممالک اور گروہ اسرائیل پر حملے کا سوچیں بھی مت۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...