Home sticky post 5 پی ایس بی کا ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں "پہلی پوزیشن” کے دعوے پر شدید تحفظات کا اظہار

پی ایس بی کا ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں "پہلی پوزیشن” کے دعوے پر شدید تحفظات کا اظہار

Share
Share

لاہور:پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان یوتھ گرلز ٹیم کی مبینہ "پہلی پوزیشن” کے دعوے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) سے تین روز میں وضاحتی جواب طلب کرلیا۔

پی ایس بی کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی خط میں کہا گیا ہے کہ پی این ایف کے خط نمبر PNF/PSB/AYNC-2025 مورخہ 9 جولائی 2025 میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان یوتھ گرلز ٹیم نے جیونجو، جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خط کے مطابق یہ دعویٰ اس انداز سے کیا گیا جیسے ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہو۔

پی ایس بی نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ پی این ایف کے چیئرمین مدثر رزاق آرائیں نے مین اسٹریم میڈیا پر اپنے انٹرویوز میں بھی گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دیا اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کا "شکریہ” ادا کرتے ہوئے عوامی تاثر کو مزید گمراہ کیا۔ ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو کا حوالہ بھی مراسلے میں شامل ہے۔

پی ایس بی کے مطابق اس مبینہ کامیابی کو بنیاد بنا کر پی این ایف نے 2024 کی کیش ایوارڈ پالیسی کے تحت نقد انعامات کے لیے درخواست دی، جس کے نتیجے میں مختلف حکومتی سطحوں پر تعریفی اقدامات اور فوائد بھی حاصل کیے گئے۔

نوٹس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین روز کے اندر اس بابت مکمل تحریری وضاحت پیش کرے۔ بصورت دیگر، معاملہ مجاز حکام کے سامنے کارروائی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نوٹس کی کاپی متعلقہ وفاقی وزراء، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین، سیکریٹری آئی پی سی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے بھی ایکس پر پاکستان یوتھ گرلز ٹیم کو ٹورنامنٹ میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

Share
Related Articles

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...