Home sticky post 2 پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 244 رنز کا ہدف دے دیا۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ آندرے گوس بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوگئے، کولن منرو 40 ، اعظم خان 16 اور سلمان آغا 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جیسن ہولڈر 20 رنز اور بین ڈوارسہوئس 18 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شاداب خان کپتان، انڈریاس غوث، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، ساد مسعود، نسیم شاہ، بین ڈارشس شامل ہیں ۔

پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابراعظم کپتان، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلرکیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا شامل ہیں ۔

Share
Related Articles

میری ریڈ لائن پاکستان ،ہم اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہیں نہ ہمارا کوئی جھگڑا ہے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ...

عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

راولپنڈی:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے...

وزیراعظم نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا...

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید

راولپنڈی:بلوچستان میں کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ (بی ایل اے)...