Home تازہ ترین پی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ہاتھوں پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست

پی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ہاتھوں پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یکطرفہ مقابلے میں پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرادیا۔

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز نے بابر اعظم کیلئے انکا فیصلہ غلط ثابت کردیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز کا ہندسہ بورڈ پر سجادیا۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فن ایلن 53 اور حسن نواز 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ رائیلی روسو 21 اور کوسال مینڈس 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، الزاری جوزف اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکی اور پوری ٹیم 16ویں اوور میں 136 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

صائم ایوب 50 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ حسین طلعت نے 35، مچل اووین نے 31 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد حارث 13 رنز بناسکے جبکہ انکے علاوہ کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان طارق اور محمد عامر نے دو دو جبکہ کائل جمیسن نے ایک وکٹ لی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

Share
Related Articles

سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا،نئے پوپ کا انتخاب ہوگیا

ویٹی کن: ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں...

پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیر خارجہ کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں...

نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی، چیئرمین واپڈا

اسلام آباد:چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے کہا ہے کہ...

بھارت نے پاکستان میں ڈرون کیوں بھیجے؟

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 سے زائد...