Home کھیل پی ایس ایل9،ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل9،ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دیدی

Share
Share

کراچی:پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 19 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 190 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت شان مسعود نے کی جبکہ ملتان سلطانز کو محمد رضوان لیڈ کررہے تھے۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، محمد رضوان نے 58 اور رضا ہینڈرکس 13 رنز بناکر پویلین لوٹے، عثمان خان نے 59 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں 6 میچز کھیل کر پانچ میں فاتح رہی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔

کراچی کنگز ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے 5 میچز میں سے صرف2 میں ہی فتح حاصل کر سکی جبکہ 3 میچز میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس طرح کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...