Home کھیل پی ایس ایل 9،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف

Share
Share

لاہور: پی ایس ایل سیزن 9 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔پشاور زلمی نے بغیر کسی نقصان کے 8اوورز میں 87 رنز بنالئے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کھیل کا جارحانہ آغاز کیا اور اوپنرز نے ٹیم کو 157 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا تاہم 157 رنز کے مجموعی سکور پر گلیڈی ایٹرز کو پہلا نقصان سعود شکیل کی صورت میں اٹھانا پڑا۔

گلیڈی ایٹرز کے اوپنر بلے باز سعود شکیل نے 47 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، بعد میں آنیوالے بلے باز کپتان ریلے روسو زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 7 گیندوں پر 13 رنز بنا کر چلتے بنے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ 185 رنز پر گری، اوپنر بلے باز جیسن روئے 75 رنز بنا پر پویلین لوٹ گئے، نئے آنے والے بلے باز شرفین ردرفورڈ بھی 20 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ محمد وسیم صرف 4 رنز ہی بنا پائے۔

قبل ازیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ گلیڈی ایٹرز کو 160 رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے، دوسری بیٹنگ میں موسم کی صورتحال سے فائدہ اٹھائیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان روسو نے کہا کہ ہم ٹیم میں ہائی پرفارمنس ماحول بنانا چاہتے ہیں۔

پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔

Share
Related Articles

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...