Home سیاست ،ہماری 180 سیٹیں ہیں ،تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی، عمر ایوب

،ہماری 180 سیٹیں ہیں ،تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی، عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیراعظم عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے چئیرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرکے اعتماد کیا، پاکستان تحریک انصاف کو تاریخی مینڈیٹ اور تین کروڑ ووٹ ملے، ہماری 180 سیٹیں ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے ان کے نوٹیفیکیشن جاری کئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی، تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، ہمیں پتہ ہے کہ ہاؤس کے اندر اکثریت کیسے ثابت کرنی ہے۔
عمرایوب نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف ہے بانی پی ٹی آئی سمیت جتنے ہمارے کارکن و رہنما جیل میں ہیں انکے لئے اقدامات کریں گے، معیشت کا حجم کم ہوا ہے، افراط زر 45 فیصد سے بھی زیادہ ہے اسی وجہ سے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا، جن نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ان کے فارم 47جاری کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مدَر آف آل رگننگ کی گئی، لیاقت چٹھہ نے ٹھیک کہاکہ انہوں نے غلط کام کیا، ہم چیف جسٹس سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی کی صاف شفاف انکوائری ہو، دھاندلی میں ملوث جو نام کمشنر راولپنڈی نے دیے ان میں سے کسی کو انکوائری میں شامل نہ کریں۔

اس موقع پر چئیرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے استعفی کامطالبہ نہیں کرتے ، ہم صرف اس پرفوکس کرنا چاہتے ہیں کہ صاف شفاف انکوائری ہو۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...