Home کھیل پی ایس ایل سیزن 9 ، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پی ایس ایل سیزن 9 ، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Share
Share

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کا 147 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز مسلسل چوتھی بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل ملتان نے 2021، 2022 اور 2023 میں بھی پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز یاسر خان اور محمد رضوان نے کیا تاہم 8 ویں اوور میں 61 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ملتان کی دوسری وکٹ 84 رنز کے مجموعی اسکور پر یاسر خان کی صورت میں گری جنہوں نے 37 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ جانسن چارلس 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان 36 اور افتخار احمد 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کے عامر جمال، سلمان ارشاد اور مہران ممتاز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز صائم ایوب اور بابراعظم نے کیا تاہم صائم ایوب صرف 1 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

51 کے مجموعی اسکور پر محمد حارث 22 رنز پر چلتے بنے جس کے بعد حسیب اللہ بھی محض 3 رنز بنانے کے بعد 57 کے مجموعی اسکور پرآؤٹ ہوگئے۔

14 ویں اوور میں بابراعظم 46 رنز بناکر ہمت ہار بیٹھے۔ ٹام کوہلر 24 اور روومین پاول 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پال والٹر اور لیوک ووڈ 14، 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے اسامہ میر اور کرس جورڈن نے 2، 2، عباس آفریدی، محمد علی اور ڈیوڈ ولی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ فائنل میں رسائی کیلئے پشاور زلمی کے پاس ایک اور موقع ہے۔ جمعہ کو کوئٹہ اور اسلام آباد کے مابین ہونے والے ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم ہفتہ کو ایلیمنیٹر ٹو میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی اور اس میچ میں جیتنے والی ٹیم 18 مارچ کو فائنل میں ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...