Home کھیل پی ایس ایل9 ، شین واٹس مہنگےترین کوچ بن گئے

پی ایس ایل9 ، شین واٹس مہنگےترین کوچ بن گئے

Share
Share

لاہور: شین واٹسن ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کوچ ثابت ہوئے۔

رپورٹ کےمطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں ڈیڑھ لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کیا، پاکستان روپے میں یہ رقم تقریبا4 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے، ایونٹ کے دوران شین واٹسن 28 دن پاکستان میں رہے، یوں انہوں نے یومیہ 15 لاکھ روپے وصول کیے، اس کے باوجود ٹیم کی کارکردگی میں مثبت تبدیل نہ آ سکی، گوکہ اس بار گرتے پڑتے پلے آف میں تو رسائی حاصل کر لی لیکن پہلے ہی میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واٹسن کے اندازکوچنگ پر بھی سوال اٹھے، انہوں نے کئی معاملات میں من مانی کی، اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ اگلےپی ایس ایل میں بھی وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ بنیں، سابق ویسٹ انڈین سٹار ویوین رچرڈز بطور مینٹور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ماضی میں ایک لاکھ ڈالر تک وصول کرتے تھے لیکن کوویڈ کے بعد معاوضہ کم کر کے 75 ہزار ڈالر کر دیا گیا تھا۔

سابق کوچ اور موجودہ ٹیم ڈائریکٹر معین خان کا ابتدا میں 50 ہزار ڈالر کا معاہدہ رہا،پلے آف اور پھر فائنل میں پہنچنے پر 10،10 ہزار ڈالر اضافی ملتے تھے، ٹیم اونر ندیم عمر کھلاڑیوں اور کوچز کو معاوضوں کی ادائیگی کے معاملے میں ہمیشہ سے بہت اچھی شہرت کے حامل رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...