Home سیاست چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے لئے ایک اور اعزاز،”انٹرنیشنل وومن آف کریج‘’ایوارڈمل گیا

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے لئے ایک اور اعزاز،”انٹرنیشنل وومن آف کریج‘’ایوارڈمل گیا

Share
Share

لاہور: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کو “انٹرنیشنل وومن آف کریج” ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سارہ احمد کو یہ اعزاز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں دیا گیا۔ سارہ احمد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، انہیں یہ ایوارڈ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بھکاری مافیا کے خلاف بہادری سے جدوجہد کرنے اور بچوں کےلیے دی جانے والی خدمات کے صلے میں دیا گیا۔

خیال رہے کہ سارہ احمد کو حکومت پاکستان کی جانب ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔ سارہ احمد نے اٹلی میں انٹرنیشنل کولیبوریٹو ایوارڈ حاصل کیا اور اقوام متحدہ میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

سارہ احمد کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل وومن آف کریج کا ایوارڈ ملنا میرے اور پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوںن ے کہا کہ میرا مقصد تمام بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنا اور بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بھکاری مافیا سے بچانا ہے۔

سارہ احمد نے بتایا کہ 5ہزار سے زائد استحصال کا شکار اور بھکاری بچوں کو ریسکیو اور ان کی فلاح وبہبود پر کام کیا گیا، 133 لاوارث نوزائیدہ بچوں کو مناسب فیملیز کو گود لینے کیلئے دیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...