Home سیاست پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار

Share
Share

اسلام آباد: صنم جاوید کو رہائی کے بعد ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے ایکس پراپنی پوسٹ میں صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ‏ہم نے بغیر مزاحمت اسے ( صنم جاوید کو) پولیس کے حوالے کیا،یہی قانون کا احترام کرنے والوں کا رویہ ہونا چاہیے اور یہی ہم نے کیا۔

تاہم میاں علی اشفاق نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا کہ صنم جاوید کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے ایف آئی اے کے کیس میں صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...