Home سیاست ملک میں موجودہ صورتحال کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور چیئرمین تحریک انصاف ہیں،فضل الرحمان

ملک میں موجودہ صورتحال کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور چیئرمین تحریک انصاف ہیں،فضل الرحمان

Share
Share

ساہیوال: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جو بھی ملک میں اس وقت صورتحال ہے اسکی ذمہ دار پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔ ملک میں موجودہ دہشت گردی سے دنیا میں پیغام جائے گا پاکستان پرامن ملک نہیں ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ علومیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات جنوری کے آخر میں ہونے کا جو کہا جا رہا ہے اس میں کے پی کے میں انتخابات ہونا مشکل ہوں گے، پی ٹی آئی کے مسائل ابھی عدالت میں ہیں، جو بھی ملک میں اس وقت صورتحال ہے اسکی ذمہ دار پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا زر مبادلہ کے ذخائر 2 ارب پر لانے والے پی ٹی آئی والے ہیں، معاشی لحاظ سے ملک کو دلدل میں گرانے والی بھی پی ٹی آئی ہے، ڈیڑھ سال میں ہماری پی ڈی ایم کی گورنمنٹ نے زرمبادلہ کے ذخائر کو گیارہ ارب تک پہنچایا، انتخابات اس وقت ضروری نہیں بلکہ ملک کی معیشت بہتر ہونا ضروری ہے، ہم ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہیں۔

جے ہو آئی کے سربراہ نے کہا ساڑھے تین سال الیکشن کے لئے ہی جدوجہد کی ہے، کسی نے بھی میرے کہنے سے نااہل نہیں ہونا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کاموں سے ثابت کیا کہ وہ نااہل ہے، نواز شریف کے دوستوں سے جب بھی پوچھا انہوں نے کہا کہ وہ آئیں گے، پی ڈی ایم اتحاد اب غیر فعال ہے اس لیے نوازشریف کے ویلکم کی ترتیب وہی بنائیں گے۔

فضل الرحمان نے مزید کہا موجودہ دہشت گردی سے دنیا میں پیغام جائے گا کہ پاکستان پرامن ملک نہیں، میں سمجھتا ہوں نگران حکومت والا فلسفہ ہی غلط ہے، میں نگران حکومت کو کچھ نہیں سمجھتا اس میں نگران کوئی اور ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...