Home سیاست پی ٹی آئی کاوفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

پی ٹی آئی کاوفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔دائر درخواست میں پی ٹی آئی نے عدالت سے ڈپٹی کمشنر کو ریلی کا این او سی جاری کرنے کا حکم دینے کی استدعاکی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف نے چھ مئی کو اسلام آباد میں ریلی کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا معاملے پر اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو ریلی کا این او سی جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 2022ء کے فیصلے کی روشنی میں زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی کی اجازت دی جائے۔ پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔ ڈی سی کو احکامات دیے جائیں کہ وہ آئی جی کو ریلی کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کریں۔

تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ ریلی کے این او سی کے لیے ڈی سی سے رجوع کیا گیا مگر انہوں نے انکار کردیا۔ عدلیہ سے اظہار یک جہتی کے لیے پی ٹی آئی ہفتے کو ملک بھر ریلیاں نکالنے کا اعلان کررکھا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...