Home سیاست پارلیمنٹ میں آج پی ٹی آئی چئیرمین کی باقیات رہ گئی ہیں،خواجہ آصف

پارلیمنٹ میں آج پی ٹی آئی چئیرمین کی باقیات رہ گئی ہیں،خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں آج پی ٹی آئی چئیرمین کی باقیات رہ گئی ہیں، یہ سب اس شخص کا کوڑا کرکٹ ہے جو عدالتوں سے بھاگ رہا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایوان میں پی ٹی آئی کا کوڑا کرکٹ باقی رہ گیا ہے، پہلے اپنا دامن دیکھیں پھر ہمیں پاک دامنی کا طعنہ دیں، یہاں ایک منٹ میں 54 قوانین منظور ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی کے لوگ یہاں بات کر رہے ہیں جو آرمی چیف کو باپ کہتا تھا، اپنے ورکرز سامنے لاکر خود چوہوں کی طرح چھپ رہا ہے، جس شخص کا دفاع خواتین کریں گی اس کی بہادری کیا ہو گی۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...