Home سیاست پی ٹی آئی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا کی مذمت

پی ٹی آئی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا کی مذمت

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا کی مذمت کی۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق جعلی اور جھوٹے مقدمات خیبرپختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہیں، عوام کے مینڈیٹ کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے والے اپنی شرانگیزیوں سے باز نہیں آرہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری کا اجرا اشتعال انگیز فعل ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اگر خیبرپختونخوا سے وزیراعظم یا وزیراعلیٰ پنجاب کے وارنٹس جاری ہوئے تو وفاق کس نگاہ سے دیکھے گا؟ وفاق کو استحکام اور باہمی احترام کے ذریعے قومی وحدت و یگانگت کی ضرورت ہے، اس قسم کے شرمناک اقدامات سے قومی وحدت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ وفاق کو جعلی مقدمہ بازی اور انتقامی ہتھکنڈوں کی بھینٹ چڑھانا بند کیا جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...