Home تازہ ترین تحریک انصاف کا جے یو آئی سے رابطہ، آئندہ ہفتے دونوں جماعتوں کی قیادت میں ملاقات متوقع

تحریک انصاف کا جے یو آئی سے رابطہ، آئندہ ہفتے دونوں جماعتوں کی قیادت میں ملاقات متوقع

Share
Share

اسلام آ باد:پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر جمعیت علمائےاسلام (ف) کے ساتھ روابط بڑھانا شروع کردیے، سلمان اکرم راجا نے جے یو آئی قیادت سے رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ایک بار پھر جے یو آئی کے ساتھ روابطہ بڑھانے کی خواہاں ہےاور اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جےیوآئی قیادت سے رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی قیادت نے جواب دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان عمرے کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں، جس پر پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کی واپسی کے بعد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے اگلے ہفتے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گی۔

Share
Related Articles

برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں غیر متوقع کمی،شہریوں کا اظہار تشکر

لندن:برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے اشیائے...

ارسا کاصوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد:انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں میں پانی کی تقسیم...

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...