Home سیاست پی ٹی آئی کادستور سے مجرمانہ انحراف پر چیف الیکشن کمشنر کے کڑے محاسبے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کادستور سے مجرمانہ انحراف پر چیف الیکشن کمشنر کے کڑے محاسبے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے دستور سے مجرمانہ انحراف پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے کڑے محاسبے کا مطالبہ کردیا

نوّے روز کی دستوری مدّت میں انتخابات کے انعقاد کے معاملے کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت پر تحریک انصاف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے صدرِمملکت کی آئینی منصب کی حرمت پامال کرنے اور دستور و جمہوریت کیخلاف سنگین جرائم کے ارتکاب پر صدر اور قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آئین سے مجرمانہ انحراف کی راہ پر گامزن چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تاریخ کیلئے صدرِمملکت سے مشاورت کے عدالتِ عظمیٰ کے حکم کو قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تاہم سکندر سلطان راجہ کو صدرِ مملکت کی مشاورت سے انتخابات کی تاریخ کے تعیّن کا پابند بنایا جانا کافی نہیں۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ نے ایک آئینی عہدے پر بیٹھ کر بار بار دستور پر نافرمانی کی تلوار چلانے اور دستور کے واضح حکم کے باوجود سربراہِ ریاست سے تصادم جیسے جرائم کا ارتکاب کیا

ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران سکندر سلطان راجہ نے کم از کم چار مرتبہ آئین کی پامالی جیسا سنگین جرم کیا، بطور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کی ہر موقع پر مخالفت کی اور الیکشن کمیشن کو دستور شکنی کا کلیدی آلہ بنایا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کے بعد 125 سے زائد حلقوں میں ضمنی انتخابات سے مجرمانہ گریز کرکے ان حلقوں کے کروڑوں عوام کو نمائندگی جیسے بنیادی آئینی و جمہوری حق سے محروم کیا۔

ترجمان نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ نے کمیشن کے اراکین کو ساتھ ملاکر پنجاب میں نوّے روز میں عام انتخابات کے حوالے سے دستور کو پامال اور پوری ڈھٹائی سے عدالتِ عظمیٰ کے حکم کو پیروں تلے روندا، سکندر سلطان راجہ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر بھی آئین سے مجرمانہ انحراف کیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ میڈیا، سول سوسائٹی، آئینی و قانونی ماہرین اور سیاسی جماعتوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے توجّہ دلانے کے باوجود سکندر سلطان راجہ نے قومی انتخابات کے معاملے پر بھی جان بوجھ کر دستور سے انحراف کیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق صدرِمملکت نے دستور کے حکم کی روشنی میں سکندر سلطان راجہ کو عام انتخابات کی تاریخ کے تعیّن کیلئے ملاقات کی دعوت دی تو اس مجرم نے نہایت ڈھٹائی، بےشرمی اور حقارت سے صدر کی آئینی دعوت کو ٹھکرایا۔

ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے حکمنامے نے چیف الیکشن کمشنر کے مجرمانہ کردار پر مہرِ تصدیق ثبت کی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق آئین و قانون سے مجرمانہ انحراف کے مرتکب اور صدرِمملکت کی توہین کرنے والے مجرم کو مشاورت کیلئے صدرِمملکت کے پاس بھیجنا کافی نہیں، سکندر سلطان راجہ متعدد بار آئین کی پامالی کے مرتکب ہوئے ہیں جس کی بنا پر وہ ریاست کے مجرم ہیں اور عوام کے مجرم ہیں۔

ترجمان کے مطابق بار بار آئین کو پامال کرنے اور جمہوریت کیخلاف مجرمانہ روش اختیار کرنے والے سکندر سلطان راجہ اور اس کے ساتھیوں کا دستور کی روشنی میں محاسبہ آئین کی حرمت کی بحالی کیلئے لازم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ عام انتخابات کی تاریخ کے تعیّن کے ساتھ ملک میں آئین کو خلاف ورزی و انحراف سے بچانے کیلئے دستور شکنی کے مرتکب سکندر سلطان راجہ اور اس کے ساتھیوں کیخلاف کڑی کارروائی کا بھی حکم صادر کرے۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق آئین شکنی جیسے سنگین جرم پر نرمی ملک میں آئین کو بے توقیر کرنے اور دستور شکنی کا دروازہ کھلا رکھنے کا سبب بنے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...