Home سیاست تحریک انصاف کا عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچانے کے لیے مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ متوقع

تحریک انصاف کا عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچانے کے لیے مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ متوقع

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے آج رابطہ متوقع ہے جس کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سابق وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام انہیں پہنچائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن وطن واپس پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے
مولانا فضل الرحمن سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے جہاں جے یو آئی کا کارکنان اور عزیر واقارب نے مولانا فضل الرحمن کا اسلام آباد ایئر ہورٹ پر استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے مولانا فضل الرحمن سے آج رابطہ متوقع ہے،پی ٹی آئی کے اسد قیصر بانی چیئرمین کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمن کو پہنچائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کل کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران جے یو آئی کو احتجاج میں شریک کرنا چاہتی ہے۔

وطن واپسی کے بعد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اکوڑہ خٹک پہنچے، مولانا فضل الرحمان دارالعلوم حقانیہ میں مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کریں گے۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...