Home سیاست ‎پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

‎پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

Share
Share

‎پشاور:پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

‎درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موٴقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جمع کرائے اور ان کی اسکروٹنی ہوئی ہے ان کو ایڈجسٹ کیا جائے، پی ٹی آئی لسٹڈ پارٹی ہے اور مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔

‎درخواست میں کہا گیا کہ جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جمع کرائے وہ پی ٹی آئی کے ممبر ہیں، امیدواروں نے بیان حلفی دیا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن کسی پارٹی کو ڈی لسٹ نہیں کرسکتا اور صرف سپریم کورٹ کو ہی یہ اختیار حاصل ہے۔

‎تحریک انصاف نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کردی۔

Share
Related Articles

بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد:بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ کی قیادت کے خلاف...

قانونی ٹیم کی کاوشوں سے قومی خزانے میں خطیررقم جمع ہوئی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیرقانون، وزیر خزانہ اور اٹارنی جنرل کی...

ای سی سی اجلاس ، وزارت دفاع کے لیے 430 ملین روپے کی گرانٹ سمیت دیگر اہم گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد:ای سی سی اجلاس میں وزارت دفاع کے لیے 430 ملین...

حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، شاہد خاقان عباسی

لاہور: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ...