Home سیاست ‎بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے2 مقدمات سے بری

‎بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے2 مقدمات سے بری

Share
Share

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف کو تھانہ شہزاد ٹاوٴن میں درج 9 مئی کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ شہزاد ٹاوٴن کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔

یاد رہے کہ وکلا مرزا عاصم بیگ اور نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بریت پر دلائل دیئے تھے۔

ایڈووکیٹ مرزا عاصم بیگ نے کہا کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھیں، عمران خان پر 109 کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کئے جا سکے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...