Home سیاست بانی پی ٹی آئی کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

Share
Share

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا 16 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 89 اور این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اپیلیں دائر کر دی گئیں، دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کو سنائی گئی سزا کسی اخلاقی بنیاد پر نہیں دی گئی ، اس بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل قرار دیا جانا غلط ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ کا 16 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کے قومی اسمبلی کے حلقے 89 سے کاغذات نامزدگی منظور کئے جائیں۔
درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے اور انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لاہور اور میانوالی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...