Home sticky post 6 بانی پی ٹی آئی کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے ان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جارہی،سلمان اکرم راجہ

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے ان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جارہی،سلمان اکرم راجہ

Share
Share

راولپنڈی:سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے۔ عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں، چند دن قبل ان سے بچوں کی بھی فون پربات کرائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جارہی،انہوں نے مجھے چیف جسٹس آف پاکستان کوخط لکھنے کا کہا ہے، بطورسابق وزیراعظم بانی کوان کے حقوق نہیں مل رہے۔
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو حالیہ دورہ سندھ بارے بریفنگ دی، سندھ میں پانی کے مسئلے کی وجہ سے لوگ سراپا احتجاج ہیں، ہم سندھ کے حقوق کے لیے لڑیں گے، سندھ میں وڈیروں کا راج بہت ہوگیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے جنید اکبر پر بھرپوراعتماد کا اظہارکیا، انہوں نے کہا جو پارٹی کے خلاف کام کرتے ہیں، سخت کارروائی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کرکٹ کی صورتحال پر بہت افسردہ ہیں جبکہ عمرایوب نے عمران خان کی اجازت کے بعد چیف جسٹس آف سے ملاقات کی،انہوں نے کہا پارٹی آپ کی قیادت میں متحد ہے، دوران ملاقات عمران خان کو ہائی کورٹ بارالیکشن بارے بھی آگاہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی ہدایت کیخلاف ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا، شیرافضل مروت کے فیصلے بارے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

Share
Related Articles

مریم نواز کا صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ...

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں ملاقات

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی...

ملٹری ٹرائل کیس، 1962 کے آئین میں ایوب خان کا دور تھا کیا اس وقت لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟ جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل...