Home سیاست ‎بانی پی ٹی آئی کا جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا

‎بانی پی ٹی آئی کا جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا

Share
Share

‎ راولپنڈی: بانی تحریک انصاف کا جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔عمران خان نے کہا کہ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج فوری طور پر جاری کئے جائیں۔

‎پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ انتخابات کے 10 روز بعد بھی دھاندلی کا نہایت منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے۔ صحافیوں کی بیان کردہ تفصیلات پر مشتمل ویڈیو واضح طور پر دھاندلی کا انکشاف کر رہی ہے۔

‎ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ حلقے جن میں نواز شریف اوران کے خاندان کو شکست ہوئی ان حلقوں کے ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کیلئے غیر قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں ن لیگ کے احسان نامی رہنما کے پرنٹنگ پریس میں ان حلقوں کے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل جاری ہے۔

‎بانی تحریک انصاف نے کہا کہ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج فوری طور پر جاری کئے جائیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ...

ملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے بچوں کے اغوا...

دہشت گردی کے مرتکب، منتظمین، مالی معاونین، سرپرستوں کو کٹہرے میں لایا جائے،منیر اکرم

نیویارک: پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے ہونیوالی دہشت گردی...

ملک ہے تو سب کچھ ہے پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام آباد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا...