Home سیاست بانی پی ٹی آئی 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کیس کریں گے،عمرایوب

بانی پی ٹی آئی 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کیس کریں گے،عمرایوب

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی ہے عمران خان 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کیس کریں گے۔ فوج اور اداروں کو اپنے دائرہ میں رہنا چاہیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ فوج ،ایف سی اور انٹیلی جینس ایجنسیز ریاست کے اوزاراور ملازم ہیں۔ فوج اور اداروں کو اپنے دائرہ میں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق سیاست سیاستدان کریں۔ فوج کے پاس جی تھری رائفل ،توپیں ، اور ٹینک ہیں اور ائیرفورس کے پاس ہوائی جہاز اور جی ایف 17 ہیں۔ نیوی کے پاس سب میرین اور بریگیڈ اور جہاز ہیں۔

آئین کے آرٹیکل 7 کے مطابق ریاست مجلس شوری ہے۔ریاست قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی اور ٹیکس عائد کرنے والے ادارے ہیں۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے عوام اور فوج کے درمیان مسلم لیگ ن اور پی پی پی خلا بنا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے۔ یہ الیکشن کا سال ہے۔ اس بھنور سے مضبوط وزیراعظم ہی ملک کو نکال سکتا ہے۔ یہ فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی ہے۔ کل بجلی اڑھائی روپے یونٹ اضافہ ہوا ہے۔جس شخص کی تنخواہ بیس یا پچیس ہزار روپے ہے وہ کیسے گزارا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آئی ایس پی آر کا ترجمان نہیں ہوں۔ نو مئی واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے آئیں۔ بانی پی ٹی آئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کیس کریں گے۔ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی ہے

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...