Home highlight بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بنچ میں بھیجنے کی استدعا پھر مسترد

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بنچ میں بھیجنے کی استدعا پھر مسترد

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بنچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کر دی۔
عدالت عالیہ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بنچ میں بھیجنے کی استدعا مسترد کی، عدالت نے عمران خان کے وکیل کو کیس میں مزید معاونت کی ہدایت کر دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں، اعتراض کی صورت میں جج نے خود فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ بنچ سے الگ ہونا ہو۔
عدالت نے اعتراض کے نکتے پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے سے بریت کی درخواستوں پر رپورٹ طلب کی تھی۔

Share
Related Articles

قومی اسمبلی اجلاس ،آرمی چیف کی والدہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم...

پاک امریکا وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

اسلام آ باد:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر...

تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے...

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے میچ آفیشلز کے...