Home Uncategorized پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت مل گئی

Share
Share

اسلام آباد:ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شہر اقتدار میں 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سنگجانی سے متصل پسوال روڈ پر کھلے مقام پر جلسے کی اجازت دی گئی ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں کے اسلام آباد میں داخلے کیلئے روٹس متعین کردیئے گئے۔

انتظامیہ نے اجازت نامے میں بتایا کہ جلسہ شام 4 بجے شروع ہوکر شام 7 بجے ختم ہوگا، منتظمین ذمہ دار ہوں گے کہ جلسہ کے شرکاء متعین حدود سے باہر نہیں جائیں گے، سکیورٹی صورتحال کے باعث این او سی کسی بھی وقت منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ جلسہ گاہ کو اسلحے سے پاک رکھنا ہماری ذمہ داری ہوگی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...