Home سیاست ‎پی ٹی آئی نے مبینہ دھاندلی پر اسلام آباد کی 3 نشستوں کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا

‎پی ٹی آئی نے مبینہ دھاندلی پر اسلام آباد کی 3 نشستوں کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مبینہ دھاندلی پر اسلام آباد کی 3 نشستوں کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں میں مبینہ دھاندلی کواسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی۔

اسلام آباد سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے تینوں امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل سے مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار دئیے گئے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی۔

این اے46 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل، این اے47 سے شعیب شاہین اور این اے 48 سے علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...