Home سیاست ‎پی ٹی آئی ایک شور ڈالنے والی جماعت ہے، سوشل میڈیا پر ایسی چیزیں ڈالتی ہے جس کا وجود نہیں ہوتاخواجہ آصف

‎پی ٹی آئی ایک شور ڈالنے والی جماعت ہے، سوشل میڈیا پر ایسی چیزیں ڈالتی ہے جس کا وجود نہیں ہوتاخواجہ آصف

Share
Share

‎سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک شور ڈالنے والی جماعت ہے، سوشل میڈیا پر ایسی چیزیں ڈالتی ہے جس کا وجود نہیں ہوتا۔2018ء میں ہمیں فارم 45 نہیں سفید کاغذ ملے تھے۔

‎مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت نوازشریف نے کہا تھا اسمبلی توڑ دیں اور الیکشن میں جائیں، اتحادیوں نے کہا کہ حکومت بنا کرمدت پوری کریں۔

‎خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بات یہ بھی آئی کہ بجٹ پیش کرکے الیکشن میں جائیں، ایک سٹیج پر پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوئے، الیکشن کے لئے 30 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق ہوا تھا، پی ٹی آئی والے پیچھے ہٹ گئے تھے۔

‎ن لیگ کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر انتخابات میں شور مچتا ہے، پی ٹی آئی ایک شور ڈالنے والی جماعت ہے، سوشل میڈیا پر ایسی چیزیں ڈالتی ہے جس کا وجود نہیں ہوتا۔

‎خواجہ آصف نے کہا کہ آج سے زیادہ 2018ء کے الیکشن کے نتائج میں تاخیر ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...