Home sticky post 4 پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اختیار ولی خان

پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اختیار ولی خان

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور احتجاج کے نام پر فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ اڈیالہ کے باہر جاری احتجاج سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور یہ لوگ ملکی وقار،وترقی پر آئے روزحملہ آورہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اپنے ضلع میں منشیات کا کاروبار ہو رہا ہے اور صوبے کے دو وزراء کی گاڑیاں منشیات کے کیسز میں تھانوں میں بند ہیں۔

اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ گزشتہ 13 سال میں خیبرپختونخوا میں کوئی نئی یونیورسٹی یا ہسپتال تعمیر نہیں ہوا اور یہ لوگ اپنی سیاست کے لیے مذہب کا استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...