Home سیاست ‎خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں پی ٹی آئی کے وکلا کا دھاوا ،تھپڑ رسید کردئیے

‎خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں پی ٹی آئی کے وکلا کا دھاوا ،تھپڑ رسید کردئیے

Share
Share

اسلام آباد: بانی کی تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں پی ٹی آئی کے وکلا نے دھاوا بول دیا۔ وکلا کی جانب سے انہیں تھپڑ مارا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی جانب سے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی، جس میں خاور مانیکا نے عمران خان کے خلاف سخت باتیں کیں۔

جس پر کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی خواتین نے شیم شیم کے نعرے لگائے اور ان پر پانی کی بوتلیں پھینکیں اور تھپڑ بھی مارے۔سماعت کے بعد خاور مانیکا باہر نکلے تو وہاں موجود پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے انہیں تھپڑ مارا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پی ٹی آئی وکلا خاور مانیکا پر چڑھ دوڑے اور ایک وکیل نے انہیں مکہ مار کر زمین پر گرادیا جبکہ باقی وکلا انہیں مارنے کے لئے پیچھے بھاگے۔ تو خاور مانیکا کے ساتھ موجود وکلا نے انہیں بچاکر بھگاتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔

کمرہ عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی کی اور رہا کرو رہا کرو عدلیہ کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...