کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ان کو گرفتاری کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے۔عمران اسماعیل کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب عمران اسماعیل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے اپنے رد عمل میں کہاہے کہ اس حکومت کی فاشزم مکمل طور پر بے مثال اور شرمناک ہے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور جلاوٴ گھیراوٴ کے الزامات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں ، ان پر دہشت گردی کے مقدمے درج کیے گئے ہیں۔