Home سیاست پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت 2 مقدمات سے بری

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت 2 مقدمات سے بری

Share
Share

 

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو 2 مقدمات سے بری کر دیا۔

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز کی سماعت ہوئی۔

 

کیسز کی سماعت محمد عباس شاہ سنیئر سول جج نے کی۔ دونوں مقدمات میں نامزد دیگر ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم شیر افضل پیش ہوئے۔

 

عدالت نے شیر افضل مروت کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا جبکہ باقی ملزمان کی حد تک کیسز کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

 

خیال رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

 

چند روز قبل شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ اگر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی میرے ساتھ ڈی چوک پر احتجاج کیلئے نکلیں تو عمران خان کو رہا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

 

شیر افضل مروت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نو مئی سے لے کر آج تک مار کھانے میں ہماری کافی تربیت ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ورکرز کو کہنا چاہتا ہوں کہ احتجاج کو احتجاج کمیٹی کے حوالے کیا جائے اس کیلئے آپ سب مل کر آواز اٹھائیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...