Home سیاست پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے کاغذات مسترد، خواجہ سرا نایاب کے منظور

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے کاغذات مسترد، خواجہ سرا نایاب کے منظور

Share
Share

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی جانب سے اسکروٹنی کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔116امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے جبکہ 93 امیدواروں کے مسترد کردیے گئے

 

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 209 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ 116 امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے جبکہ 93 امیدواروں کے مسترد کردیے گئے۔

 

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کے کاغذات تینوں حلقوں سے مسترد کر دیے گئے جبکہ خواجہ سرا نایاب علی کے منظور کر لئے گئے۔

 

 

ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی کل کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا حتمی دن تھا۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 209 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائےجن میں سے 116 امیدواروں کے منظور کر لئے گئے جبکہ 93 امیدواروں کے مسترد کر دئے گئے۔

 

این اے 48 سے 61 میں سے 39 کاغذات منظور اور 22 مسترد کر دئیے گئے۔ این اے 48 سے سابق ڈپٹی میئر چوہدری رفعت، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، راجہ خرم نواز ، مصطفی نواز کھوکھر ، پاکستان تحریک انصاف کے سید علی بخاری کے کاغذات منظور ہو گئے۔

 

پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے شیخ انصر عزیز اور کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔  این اے 48 سے پی ٹی آئی کے شعیب شاہین اور جماعت اسلامی کے امیدوار کاشف چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔

 

 

این اے 47 میں مجموعی طور پر 75 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 36 منظور کر لیے گئے جبکہ 39 مسترد ہو گئے۔

 

این اے 47 سے چوہدری رفعت، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ن لیگ کے ذیشان نقوی ، آزاد امیدوار راجہ خرم نواز، پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان ، استحکام پاکستان پارٹی کے عامر کیانی، آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر اور خواجہ سرا امیدوار نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

 

 

شعیب شاہین کے این اے 47 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ جماعت اسلامی کے امیدوار عبد العزیز کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔

 

این اے 46 میں مجموعی طور پر 73 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 41 کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جبکہ 32 مسترد ہو گئے۔

 

پیپلزپارٹی رہنماء راجہ عمران اشرف ، مسلم لیگ ن رہنماء ذیشان نقوی اور انجم عقیل خان ، خواجہ سرا امیدوار نایاب علی ، عامر محمود کیانی ، ڈاکٹر بابر اعوان ، جماعت اسلامی کے میاں اسلم کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

 

 

پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ مرکزی مسلم لیگ کے چوہدری شفیق الرحمان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...