Home sticky post 4 پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی

پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے سپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت کا جواب دے دیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کا باب بند ہوگیا، اب ہم مذاکرات نہیں کرینگے، حکومت کے ارادے ٹھیک ہیں اور نہ ہی نیت۔ سیاسی مذاکرات خواہشات پر نہیں، مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔
یادرہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کی تھی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کیلئے دروازے بند نہیں کئے، مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی۔
سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ جیل کے اندر سے پہلے منظوری ا? جائے پھر ہمارے پاس بھی ا? جائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سخت آدمی ہیں۔

Share
Related Articles

مسائل کا واحد حل جمہوری عمل میں پوشیدہ،اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

ڈی آئی خان:سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان...

این ایف سی اجلاس نہ بلانے پرعلی امین گنڈا پور کی وفاقی حکومت کو دھمکی

اسلام آباد:خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے این ایف...