Home تازہ ترین پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور

پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا، انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو دیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئین کی شق 64(1) کے تحت ان کی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سینٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ برس بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا تھا، وہ سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی رہیں، ثانیہ نشتر خیبرپختونخوا سے 2021 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔

Share
Related Articles

افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے،انکا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اگلے...

حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری رہیں گے، ٹرمپ خصوصی ایلچی

واشنگٹن:امریکی صدر کے نمائندے آدم بوہلر نے حماس کے ساتھ براہ راست...

وزیر ریلوے کا عید پر ٹرین کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان

اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں...