Home سیاست پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرا دی

پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرا دی

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی۔

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چودھری امیر افضل اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری جنرل نے وکلاء ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پرامن جلسہ ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، ڈپٹی کمشنر کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیا جائے گا لہٰذا این او سی جاری کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کیلئے لیاقت باغ اور بھاٹہ چوک مقامات تجویز کئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس نے جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست وصول کر لی ہے، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...