Home سیاست پی ٹی آئی آج لاہور میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی

پی ٹی آئی آج لاہور میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا آج لاہور میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی ۔ پاورشو کے دوران لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی نکالی جائے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی گاڑی سے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

ریلی کا اچھرہ ،مزنگ سمیت دیگر راستوں پر بھر پور استقبال کیا جائے گا، ریلی کے اختتام پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی گاڑی سے کارکنوں سے خطاب کریں گے، ریلی میں لاہور سے رہنماوٴں اور کارکنان کو شرکت کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کا آغاز لبرٹی چوک سے دوپہر ایک بجے ہو گا، ریلی فیروز پور روڈ سے ہوتی ہوئی ایم اے او کالج پہنچے گی، لوئر مال روڈ سے ہوتی ہوئی ناصر باغ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔

ادھر ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی اجازت دے دی ہے، ریلی کی اجازت دن ایک بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے ریلی کے اجازت نامے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اجازت نامے کے مطابق ریلی کیلئے استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، ریلی انتظامیہ سٹیج، خواتین اور تمام انکلوڑرز کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہو گی اور تمام متعلقہ علاقوں میں بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے گی، ریلی میں عدلیہ اور اداروں کیخلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔

تحریک انصاف سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے فوکل پرسن اور متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے گی، ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے اور رواں دواں رکھنے کیلئے پی ٹی آئی ذمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

اجازت نامے میں مزید کہاگیا ہے کہ ریلی کے دوران کسی صورت میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی، ساوٴنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق متعلقہ قانون کی پاسداری کرنی ہو گی، پی ٹی آئی رضا کار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

ریلی کیلئے کسی جگہ استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، جلسہ گاہ اور اطراف میں اسلحہ کے نمائش کی اجازت نہیں ہو گی، شرکاء کیلئے مناسب پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا، ریلی کے روٹ پر کسی بھی طرح کی وال چیکنگ نہیں ہو گی، زبردستی کسی کو جلوس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے پابند کیا ہے کہ ریلی کے باعث کسی بھی جگہ کاروباری مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہو گی، کارکن اور متعلقہ افراد ڈنڈے یا اس طرح کی چیز ساتھ نہیں لا سکیں گے، ریلی کے دوران کسی کے جذبات مجروح کرنے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...