Home سیاست پی ٹی آئی کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ڈاکٹر بابر اعوان کاکہنا ہے کہ ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان تحریک انصاف الیکشن لڑے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، یہی ہماری سٹریٹجی تھی کہ ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے اجازت دے دی ہے بانی پی ٹی ا?ئی خود ٹکٹ جاری کریں گے، امید ہے سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...