Home سیاست پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

Share
Share

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے اس سے کرپشن کی ایک ابتدا ہو گی، ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کرینگے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تین روز میں اپنے امیدوار کی انتخابی نشانات کیساتھ لسٹ جاری کرے گی، عمران خان کا ووٹرز کو یہ پیغام ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو سیٹیں پینڈنگ میں رکھی تھی وہ جلدی فائنل ہو جائینگی، سپریم کورٹ کے ’’بلے‘‘ کے فیصلے سے 25کروڑ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں، یہ جمہوریت کیخلاف ایک سازش کامیاب ہوئی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے اس سے کرپشن کی ایک ابتدا ہو گی، ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کرینگے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی ہر صورت دائر کرنی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئین کے تحت کیا کسی پارٹی سے نشان واپس لیا جا سکتا ہے یا نہیں، قانون کے تحت اس کیس کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نہیں پانچ رکنی بینچ کو سننا چاہیے تھا، 8فروری کو جیت ہو گی پر امن رہنا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...